قبائیلی عوام انضمام نہیں مانتے، اپنے رسم و رواج، روایات کو نہیں چھوڑ سکتے، قبائلی مشران

جمرود(نمائندہ مانند )قبائیلی عوام انضمام نہیں مانتے، اپنے رسم و رواج، روایات کو نہیں چھوڑ سکتے پرانا نظام دوبارہ نافذ کیا جائے تمام قبائلی مشران وکشران کو 8مئی کو باب خیبر کے مقام پر قومی جرگہ میں شرکت کی دعوت ہے۔قبائلی مشران تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے مشران ملک نصیر احمد، ملک بسم اللہ خان، ملک وزیر،یوسف خان ودیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8مئی 2024کو باب خیبرکے مقام پر فاٹا انضمام مخالف ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرینگے جس میں تمام قبائلی اضلاع کے مشران سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے قبائلیوں سے مشاورت کئے بغیر ہم پر انضمام مسلط کر دیا گیا ہے جبکہ فاٹا انضمام میں قبائلی اضلاع کے دوتین منتخب نمائندگان کے علاوہ زیادہ تر قبائلی اضلاع کے وفاقی منتخب نمائندگان بھی موجود نہیں تھے اور قبائلی مشران کی رائے کے برعکس حکومت نے فاٹا انضمام کرکے غیرآئینی طریقہ اپنایا گیا ہے اور ہمارے رسم و رواج اور جرگہ سسٹم کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جو ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا انگریز دورحکومت میں قبائلی مشران کے رائے کے پیش نظر ہمارے قبائلی رسم وراج کے مطابق قانون نافذ کیا گیا تھالیکن حکومت نے وہ قانون ہمارے مشران کی رائے کے بغیر ختم کرکے قبائلیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی ہیں۔حکومت نے قبائلی عوام کو فاٹا انضمام کرنے پر جو سرسبز باغات دیکھائے تھے اور ان کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ سراسر جھوٹ پر منبی ثابت ہوئے فاٹا انضمام کرکے قبائلی عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے حکومت نے فاٹا انضمام کرکے ہمارے معدنیات وغیرہ پر فوری ٹیکسز لگاکراپنے جیب بھررہے ہیں قبائلیوں جنگلات کاٹ رہے ہیں اور ان کے معدنیات پر قابض ہوگئے ہیں اس طرح وہ قبائلیوں کے تمام روزگار پر قابض ہو رہے ہیں اس سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے پرانے نظام کی واپسی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ہر فورم پر انضمام مخالف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ قبائیلی عمائدین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ میں انضمام کے حوالے فل کورٹ بینچ بنا کر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر تمام قبائلی اضلاع کے عمائدین کا جرگہ ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں