پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو زندہ درگور کردیا، اورنگزیب کشمیری

پبی (مانند نیوز ) پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔بجٹ میں میڈیکل الاونس اور پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ نامنظور،کرپٹ اشرافیہ کو اس گھناؤنی سازش میں کامیاب نہیں ھونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،شرافت اللہ یوسفزئی مرکزی صدر پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن پاکستان،انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکا مردان نے مشترکہ طور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاونس اور پنشن کموٹیشن میں کمی کے بارے میں غور کر رہی ہے۔جو ظلم کے مترادف ہے۔پنشن کموٹیشن میں سابقہ حکومت نے ایک دفعہ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اور اب پھر آئندہ بجٹ میں مزید پنشن اصلاحات کے نام پر پنشن میں مزید کمی کرنے کا بل پاس کرنے پر غور کر رہی ہے۔جسکے خلاف ملازمین سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ھونگے۔اور اختجاجی تحریک شروع کرینگے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں