اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں 809کیسز نمٹا ئے

اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں، ایک ماہ میں 809کیسز نمٹا دیئے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سب سے زیادہ کیسز 217چیف جسٹس عامر فاروق نے نمٹائے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے 106، جسٹس بابر ستار نے 101اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے97کیسز نمٹائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے 91 کیسز نمٹائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیس نمٹائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں