0

جمرود، سرکاری آٹا کی تقسیم، دور دراز علاقے نظرانداز

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود میں آٹا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے بیس کلو تھیلا کا آٹا 1400 روپے تک پہنچ گیاہے جو کہ غریب افراد کی دسترس سے باہر ہے جبکہ سرکاری آٹا کی قیمت 860 ہے تاہم مقامی افراد کے مطابق جمرود کے دور دراز علاقوں سخی ہل،بکراباد،ریکالے کو سرکاری آٹا نہیں ملتا جس کی وجہ سے غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی افراد نے حکومت و انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جمرود کے دور دراز علاقوں میں سرکاری آٹا کی تقسیم شروع کی جائے تاکہ غریب خاندانوں کو مشکلات نہ ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں