0

نوشہرہ، قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں اشتہاری گرفتار

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔قتل،قدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ملزم نے دوران پولیس مقابلہ پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق:۔ ڈسٹرکت پولیس افیسر کیپٹن(R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر مجرمان اشتہاریوں  کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔نیک زمان خان SHOرسالپور کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس کو قتل،قدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب شتہاری رسالپور کے علاقے میں موجود ہے۔جس پر فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر کامیاب چھاپہ لگایا۔ملزم عمر آیاز ولد عمر نواز ساکن کٹی خانہ نوشہرہ کینٹ کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے2016میں انٹی کار لفٹنگ سیل نوشہرہ کے اہلکاروں کے روکنے پر گاڑی روکنے کے بجائے بھاگ کر لے گیا تھا۔تعاقب کرنے پر پولیس پر فائرنگ کی۔جس سے ہیڈ کانسٹیبل تقی اللہ لگ کر زخمی ہوا تھا۔جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گیا تھا۔ملزم کا ایک ساتھی اُسی وقت جانبحق جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 228مورخہ 13-04-2016جرم  302-324-3535-427-7ATA-9CNSA-15AAتھانہ رسالپور درج رجسٹر ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں