0

مالاکنڈ میں ہفتہ صفائی مہم جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویزفورس ریحان گل خٹک نے کہاہے کہ ضلع مالاکنڈمیں ہفتہ صفائی مہم جوش وخروش کے ساتھ منائیں گے اورعلاقے سے ہرقسم گندہ گی کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے تاجربرادری سوشل ورکراورمیونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی اس میں بھرپورحصہ لیں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر علاقے مسائل حل نہیں ہونگے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے لیوی لائن ملاکنڈمیں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیراے اے سی درگئی وحیداللہ ٹی ایم اوبٹ خیلہ نورشاہ علی متحدہ ٹریڈیونین بازاربٹ خیلہ کے اراکین زوارخان حاجی محمداسرارالیکشن کمیٹی کے چئیرمین حاجی شیرزمین خان وائس چئیرمین حاجی محمدجمیل خان سخاکوٹ بازارکے صدرحمیدخان وغیرہ نے شرکت کی۔اس موقع پرمتفقہ طورپرفیصلہ کے پیرکے دن تحصیل درگئی اوربٹ خیلہ میں ہفتہ صفائی مہم کاافتتاح کریں گے۔انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ضلع ملاکنڈکے تاجربرادری بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورانتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں