0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1779063 ہوگئیں، امریکہ پہلے نمبر پر

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1179063ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز 4کروڑ 47لاکھ 48ہزار 874تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران دنیا  بھر میں 5 لاکھ4ہزار419 نئے کیسز اور7 ہزار104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد اور کیسز91 لاکھ20 ہزار751 تک پہنچ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 20ہزار 563ہو گئیں اور 80لاکھ 38ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ روس میں 26935افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز کی تعداد 15لاکھ 63ہزار سے تجاوز کر گئے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار468 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ69ہزار سے زائد ہے۔سپین میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 35 ہزار466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 12 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار785جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور30 ہزار71 اموات ہوئیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ10 لاکھ 41ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 24ہزار508 ہو گئی اور ایک کروڑ 8 لاکھ 45 ہزار303فعال کیسز ہیں۔mk/nsr

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں