0

ایبٹ آباد ضلع بھر میں سڑکوں کے اطراف تجاوزات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے  ہدا یت جا ری کر تے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹس کوضلع بھر میں سڑکوں کے اطراف تجاوزات، کٹائی، ہل کٹنگ، کرش پلانٹس، بلاسٹنگ اور دیگر امور سے متعلق ایک ہفتے کے اندر کاروائی کو یقینی بناتے ہو ئے رپورٹ دیں اور اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے جمعرا ت کے روز اپنے دفتر میں ایبٹ آباد میں کرش پلانٹس، مائننگ، تجاوزات کے خاتمے اور ہل کٹنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، معدنیات، انڈسٹریز، ماحولیات، پی کے ایچ اے، این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایبٹ آبادشہر کی بہتری اور ماحول  کے ساتھ ساتھ مواصلات میں حائل مسائل کے حل کے لیے انہو ں نے محکمہ معدنیات، انڈسٹریز، پی کیے ایچ اے،ٹی ایم اے، این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو اور ماحولیات کو ٹھوس اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادنے گھماوان، چھونہ اور دیگر تمام کرش پلانٹس کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ شیروان میں جاری گیس پائپ لائن کے کام کی وجہ سے سڑک کی تنگی اور کنٹریکٹرکی جانب سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی مشکلات کا نوٹس لیا اورمسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں