0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 1318241 تک پہنچ گئیں

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات 1318241ہو گئیں  اور مصدقہ کیسز کی تعداد5کروڑ 43لاکھ25ہزار757  سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس کے وار میں تیزی آ گئی،کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 51ہزار256ہو گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں 1کروڑ12لاکھ 26ہزار سے تجاوز کر گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں  اموات کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار674اورکیسز 88لاکھ 14ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 44246افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 19لاکھ 54ہزار کیسز ہیں۔برازیل ہلاکتیں 1لاکھ 65ہزار 673ہو گئیں اورکیسز58لاکھ48ہزارہو گئے۔روس میں 32834افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 3 ہزار ہوگئی۔سپین میں اموات 40769ہو گئیں اور14لاکھ 92ہزار کیسز ہوگئے۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار307 ہلاک ہوچکے۔ اب تک کورونا کے 3کروڑ 78 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ51 لاکھ 39ہزار سے زائد  فعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں