0

سوات میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا کمی برداشت نہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے حلقہ پی کے 5 کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر کا نوٹس لے لیا۔ ملاکنڈ ڈویژن کے سوئی گیس انچارج میرویس ڈیڈیک آفس سیدوشریف طلب۔ چیئرمین ڈیڈیک نے مینگورہ اور گردونواح میں گیس لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر پر جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کیا کہ فوری طور پر سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر کا سلسلہ بند کیا جائے اور سوئی گیس کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ سوات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے سوئی گیس حکام پر واضح کیا کہ سوات میں کسی بھی جگہ پر گیس کی لوڈشیڈنگ یا کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 5 کے عوام نے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ان کو کامیاب کرکے اس مقام تک پہنچایا ہے۔ عوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے غیور عوام میرے لئے قابل قدر ہیں ان کی ہر جائز مطالبات کو حل کرنا میرا فرض ہے۔ انہیں کبھی بھی سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ انچارج سوئی گیس مرویس خان نے فضل حکیم خان کو یقین دلایا کہ اج سے لوپریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ طور پر مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس سے عوام کو اج سے ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔ فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ کہ بحیثیت انچارج اپ کو جو کرنا ہے جلد سے جلد کریں اور فوری طور پر عوام کو ریلیف دیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکیں بعد ازاں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے سیدو شریف پی ٹی آئی ورکرز کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے فضل حکیم خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ جس دن سے اپ نے اپنے خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے سیدوشریف میں ٹی پی ایس کا افتتاح کیا اس دن سے سیدو شریف میں سوئی گیس لوپریشر کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہونے کے قریب ہے جس کیلئے تمام اہلیان سیدو شریف اور خصوصاً پی ٹی آئی ورکرز اپ کے تعاون کا مشکور ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں