0

شانگلہ میں انسداد پولیو کا تیسرامہم 30 شروع

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں انسداد پولیو کا تیسرامہم آج 30 نومبر سے شروع ہوگی، تمام انتظامات مکمل کر دئے گئے ہیں،پہلی مرتبہ 42فی میل اساتذہ جبکہ 10فی میل ورکرز اس مہم میں اپنی خدامات سرانجام دے گی،مہم پانچ دن تک جاری رہے گا۔ 30 نومبر تا 4 دسمیر پولیو مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم ایک لاکھ ایکہترہزارتین سو چھیاسٹھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،تمام محکموں کے انتظامی افسران کو ایک ایک یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ حوالہ کیا گیا ہے،شا نگلہ ضلع بھر کیلئے 894ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائیل ٹیمیں،ٹرانزٹ اور رومنگ ٹیمیں،ٹرانزٹ جبکہ فکسڈ ٹیمیں کام کریں گے جبکہ ٹوٹل یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز یو سی ایم اوز کی تعداد60ہے۔ان خیالات کا اظہار کوارڈینٹر پولیو شانگلہ ڈاکٹر واجد علی نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں پولیو اجلاس کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر واجد نے کہا کہ شانگلہ کے 28یونین کونسلوں میں آج بروز پیر 30نومبر سے باقاعدہ طور پر مہم شروع ہوگئی ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسرز نے بھی شرکت کی۔پولیوں کے اس پانچ روزہ مہم میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،ضلع بھر میں پانچ سال سے کم بچوں کی تعداد 171366ہیں جس کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،جس کیلئے ٹوٹل894ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائیل ٹیموں،ٹرانزٹ اور رومنگ ٹیموں جبکہ فکسڈ ٹیمیں شامل ہے۔ان ٹیموں کی سپروائزنگ کیلئے 278ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں اور 60یوسی ایم اوز بھی مقرر ہیں۔ڈاکٹر واجد علی کا کہنا تھا کہ پولیو کا تمام عملہ مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے اور امید ہے کہ پولیو کی اہم قومی فریضہ ادا کرنے میں ہر ممکن کوشش کیا جائیگا۔ کوارڈینیٹر پولیو شانگلہ نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اوررضا کار ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔کوارڈینیٹر پولیو شانگلہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیم ورکرز کو سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اس حوالے سے محکمہ پولیس،انتظامیہ اور تمام محکمے کے خدمات حاصل کیا گیا ہے اورا یک دوسر ے سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔عوام اور والدین بڑھ چڑھ کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں