0

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس  آج (منگل کو)  اسلام آباد میں ہوگا، اہم نوعیت کے بڑے فیصلے کیے جائیں گے، سربراہی اجلاس سے قبل اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے  ضروری ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے اور اپوزیشن کی ٹاپ قیادت سے  ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم کے قائدین کے درمیان اہم نوعیت کے فیصلوں کے حوالے  سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ مرحلہ وار پی ڈی ایم اپنے  آپشن استعمال کرے گی۔ اسلام آباد میں دھرنا یا لانگ مارچ کے حوالے سے  بھی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور پی ڈی ایم کے  ذرائع نے اس بات کی نفی کی ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی اختلافات ہیں۔ پی ڈی ایم ذرائع نے بتایا کہ اتفاق رائے سے اس بارے فیصلہ کیا گیا تھا جس کا اعلامیے کے ذریعے باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ تمام جماعتیں پی ڈی ایم کی تشکیل کے بعد اس کے ایجنڈے، لائحہ عمل سے متعلق اعلامیوں  اور قرارداد کی پاسداری کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں اور اس تاثر کی بھی نفی کی گئی ہے کہ کوئی جماعت مشروط طورپر احتجاجی تحریک کی حمایت کا ارادہ رکھتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں