0

سمندر پارمقیم پاکستانیز ہماری متاعِ عظیم ہیں، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپارمقیم پاکستانیزہماری متاعِ عظیم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا جو ہماری متاعِ عظیم ہیں، مشکور ہوں کہ ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشااللہ 200ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ عمران خان نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے،پہلے 1 سوملین ڈالر76 دن میں اور اگلے 1 سوملین ڈالرصرف 28 دن میں بھجوائے گئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں