0

اسلام آباد کشمیرہائی وے پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس لائنز کے قریب کشمیر ہائی وے پر ایک تیز رفتار کوسٹر اورایک سوزوکی گاڑی آپس میں ٹکرائیں تو ان میں مزید دو سوزوکی گاڑیاں جا ٹکرائیں جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 25زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ ٹریفک سگنل نہ ہونے،سڑک پر پھسلن اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کاکوئی اہلکار بھی موجود نہ تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں