0

ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے کورونا بل پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکج کے بل پر دستخط کر دیئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی،اگر صدرٹرمپ بل پر دستخط نہ کرتے تو حکومت کو جزوی شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑتا اور تقریبا ً1 کروڑ بے روز گار امریکی امداد سے محروم رہ جاتے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہئے۔ دونوں امریکی سیاسی پارٹیوں نے بل کو مشترکہ طور پر منظور کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں