0

ملاکنڈ میں مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن کونسل ملاکنڈ کی طرف سے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ملاکنڈ میں منعقد ہوا جس میں 10 فروری کو اسلام اباد احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شمولیت کا اعلان کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مذاکراتی ٹیم کے رکن روئیداد خان،ضلعی صدر اکٹا ادریس خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا سہیل خان، صاحب روان، حکیم خان، رخسار محمد اور افتاب خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ملازم دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی کوشش کی جاری رہی ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرکے فوت شدہ ورثا کی پنشن خاتمے کا فیصلہ واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے ہر منگل کو ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ دس فروری کو اسلام اباد مظاہرہ میں ملاکنڈ کے تمام اداروں کے ملازمین بھرپور شرکت کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں