0

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، فریقین طلب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو 2 فروری کو طلب کر لیا۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ شاہ خاور کی ہائی کورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو 2 فروری کو طلب کر لیا جبکہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیا اور سکروٹنی کمیٹی کو تحریری درخواست دے دی۔اکبر ایس بابر نے درخواست میں مو قف اختیار کیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں