0

درخت اور پودے ماحول کی خوبصورتی کوبڑھانے کا سبب ہیں

سوات (مانند نیوز ڈیسک) علاقے کو سرسبزوشاداب بناناسب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اس قومی مہم میں معاشرے کے ہرفردکو کرداراداکرنا چاہئے،درخت اور پودے ماحول کی خوبصورتی کوبڑھانے کا سبب ہیں تو دوسری طرف ہمیں سانس لینے کیلئے صاف فضاء بھی فراہم کررہے ہیں،ہرفردکو چاہئے کہ وہ محلوں سمیت اپنے گھروں میں بھی دودوپودے لگاکر اپنا فریضہ اداکریں،ان خیالات کا اظہارچیف کنزرویٹرفارسٹ اعجازقادر،سی ایف حضرت سید، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر فیصل شہزاد،پرنسپل محمد عالم اوردیگرنے علاقہ کوکارئی میں خپل کلی وال کاروان کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے پودے لگاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،مقررین نے کہاکہ پودے اور درخت ماحول سے زہریلی مادوں کا خاتمہ کرکے انسانوں کو صاف ستھرا ماحول اور آکسیجن فراہم کررہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ اورترقی میں بھی ان کا اہم کردارہے،انہوں نے کہاکہ ماضی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے سبب جنگلات کھلے میدانوں میں تبدیل ہوگئے تھے تاہم موجودہ حکومت نے بلین ٹری اور دیگر ناموں سے شجرکاری مہم شروع کی جس کے دوران نہ صرف لاکھوں پودے لگادئے بلکہ کروڑوں پودے تقسیم بھی کردئے گئے جبکہ ساتھ ساتھ جنگلات کے تحفظ کیلئے بھی موثرانتظامات کئے جس کے نتیجے میں یہ قومی اثاثہ محفوظ ہوگیا تاہم اس ضمن میں عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کیلئے بھی کام کریں جبکہ اس سلسلے میں عوام میں شعوراجاگر کرنے کیلئے بھی خصوصی مہم چلائیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ مقامی تنظیم کو پھلدار اور پھولدارپودے فراہم کرے گا اور باہمی تعاؤن ومشاورت سے شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے عہدیداروں پرنسپل محمدعالم،اخترعلی خان اوردیگر نے عزم ظاہرکیا کہ وہ علاقے کو سرسبزوشاداب بنانے اور درختوں کے تحفظ کیلئے تمام تر صلاحیتیں اوردستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،تقریب میں تنظیم کے عہدیداروں،ممبروں،تاجروں،سماجی شخصیات،علاقے کے نوجوانوں اوردیگر لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں