0

کے پی میں طبی عملے کے 199 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دےدی گئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے جس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ویکسینیشن مہم کے دوسرے روز مزید 135 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے جس سے دو دنوں میں ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 199 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 80 اہلکاروں کو ویکسین دی گئی۔ اسی طرح اب تک سوات میں 60، نوشہرہ میں 28 اور کوہاٹ میں 14 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبے کے سب سے زیادہ کورونا مریضوں کے حامل 8 اضلاع کے 16 ہسپتالوں میں فرنٹ لائن ورکرز جن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہے کو دی جا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں