0

نوشہرہ بڑی تباہی سے بچ گیا، بھاری ہتھیار برآمد

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ بھاری ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔نوشہرہ سی ٹی ڈی نے حفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جدید خودکار اسلحہ راکٹ لانچرز،دوسی ساخت کے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی نے چارمشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی نے اسلحہ اور ملزمان کو سی ٹی ڈی تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کردیا ہے۔نوشہرہ میں ضمنی الیکشن اور مریم نواز کے منگل کے روز جلسہ کے سلسلے میں بھی نوشہرہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔سی ٹی ڈی نے انسداد دھشت گردوں ایکٹ 7ATA اور تخریبی غیر قانونی اسلحہ برآمدگء کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بمقام شاہین ٹاون ضلع نوشہرہ کے قریب میں چند دہشتگردوں نے پتھروں میں بھاری ہتھیار دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی خاطر ذخیرہ کئے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نوشہرہ کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی آفس شاہین ٹاون کے قریب سے پتھروں میں اسلحہ و ایمونیشن، 02 عدد راکٹ لانچر کے زندہ گولے بمعہ راکٹ لانچر گن، 03عدد ہینڈ گرنیڈ اور 02 عدد سکاٹیج برآمد کئے۔ برآمدہ راکٹ لانچر گولے و ہینڈ گرنیڈ طلبیدہ BDU عملہ کے ذریعہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کیلئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں