0

ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر کا سب رجسٹرار آفس دورہ

  ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) شہریوں کو رجسٹری کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا سب رجسٹرار آفس ایبٹ آباد کا دورہ۔ انہوں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا، سٹاف سے ملاقات کی اور سب رجسٹرار کو لوگوں کو رجسٹری سے متعلق سہولیات بہم پہنچانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اسلحہ لائسنس برانچ  کے اچانک دورے کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انچارج لائسنس برانچ کو تمام اسلحہ لائسنس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے اور لوگوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے انصاف سستا بازار کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی، ایس او پیز اور ریٹ لسٹ پرعملدرآمد کا جائزہ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں