0

سپریم کورٹ نے جسٹس نظر ثانی کیس پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی کیس پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ مختصرفیصلہ ایک صفحے پر مشتمل 5ایک کی نسبت سے سنایا اور ریمارکس میں کہا کہ چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بنچ بھی بنا سکتے ہیں، عام طور پر فیصلہ دینے والا بنچ ہی نظرثانی درخواستیں سنتا ہے، نظرثانی بنچ میں فیصلہ تحریر کرنے والا جج لازمی شامل ہوتا ہے،فیصلہ تحریر کرنے والا جج دستیاب نہ ہو تو حکم نامے سے اتفاق کرنے والا جج بینچ کا حصہ ہوتا ہے۔چھ رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا، عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی درخواستیں دائرکی گئی تھیں، جسٹس قاضی فائزعیسی، اہلیہ سرینا عیسی سمیت مختلف بار کونسلز نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں