0

مالاکنڈ یونیورسٹی پُل پر طلباء کی دو گاڑیوں میں تصادم

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈ یونیورسٹی پُل پر باہمی رشتہ دار طلباء کی دو گاڑیوں میں تصادم سے مالاکنڈ یونیورسٹی کے پانچ طلبا ء شدید زخمی۔ زخمیوں کو فوری طور پر تھانہ ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال بٹ خیلہ کو منتقل کر دیا گیا۔ ایک موٹر کار دریائے سوات میں نیچے جاگری جو کہ مکمل طور تباہ ہوچکی ہے۔ جبکہ دوسری پیدل چلنے والوں کے رستے پر چڑھ دوڑی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں میں امتحانی پیپر بورڈز اور کتابیں پڑی ہوئی تھیں۔ اطلاع ملنے پر 1122 کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا تاہم ان کے آنے سے پہلے مالاکنڈ لیویز اہلکاروں اور راہ گیر رضا کاروں نے گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچادیا تھا۔ زخمیوں میں معاذ ولد اکرام، طلحٰہ ولد اعجاز خان، لونگین خان ولد افتخار احمد، ڈرائیور رئیس ولد ارشد اور اظہار شامل ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق طلحٰہ(ولد اعجاز خان ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈ)، لونگین اور رئیس عوامی نشنل پارٹی کے رہنماء وسابق رکن صوبائی اسمبلی محمد شعیب خان کے پوتے (تینوں چچیرے بھائی) ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں