0

ضلع بونیر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے کرونا ویکسینیشن کا آغاز

بونیر (مانند نیوز ڈیسک) فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں کرونا ویکسینیشن کاآغاز۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان،پاک آرمی کے کرنل احسن،ڈی۔ایس۔پی ڈگر ناصر خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق،ایم۔ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈگر ڈاکٹر فضل وہاب اورانتظامی افسران کی موجودگی میں کروناوباء میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگایے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنربونیر نے کہا کہ کرونا وباء میں طبی عملہ فرنٹ پر رہا اس وجہ سے پہلے ان کو ویکسین لگائے جارہے ہیں۔یادرہے ویکسینشن کاعمل صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کیاجارہاہے۔ ابتدائی مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو اور دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں