0

ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر کا مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کا معائنہ

ایبٹ آباد  (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  محمد مغیث ثنا ء اللہ نے مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام  کے حوا لے سے این ایچ اے کو سڑک کی تعمیر اتی کام میں تیزی اور کوالٹی کے معیار کے مطابق  جلد مکمل کی ہدایات جاری کیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے گزشتہ روز مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کا معائنہ کے موقع پر جا ری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے یوٹرنز کی تعمیر کے لیے پوائنٹس کی نشاندہی،  نالوں کی تعمیر اورسڑک کے کنارے دونوں اطراف مختلف مقامات پر سڑک کنا رے گاڑیوں کے لیے پارکنگ سپیس کی نشاندہی بھی کی۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی ایاز سلیم رانا بھی ان کے ہمراہ موجود  رہے۔ این ایچ اے افسران نے کام کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔قبل ازین وہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ۔انہوں نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کا معائنہ بھی کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ڈسٹر کٹ سوشل ویلفئیر و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں