0

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، قومی وطن پارٹی ضلع ملاکنڈ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) قومی وطن پارٹی ضلع ملاکنڈ کے سینئر رہنما اشتہار حسین یو سفز ئی نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے عوام پہلے ہی نا اہل حکمرانوں کو مسترد کر چکی ہے اور اب حفیظ شیخ کی شکست پارلیمنٹرین کی پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتمادہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تھانہ ٹاؤن کے علاقہ چپئی میں حا جی سجاد خان اور واجد خان کی رہائش گاہ پر ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجتماع سے ممبر صو بائی کونسل منصور ابرار یوسفزئی نیاز بہادر یونس خان اور توصیف خان نے بھی خطاب کیا جبکہ واجد خان نے اپنے ساتھیوں ثابت خان عالم زیب فواد فرحان محمد انس منصور رحیم اللہ اور سجاد خان کے ہمراہ تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرقومی وطن پارٹی میں شمولیت اور آفتاب احمد خان شیر پاؤکی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ پختون قوم کو متحد کرنے اور پختونوں کے وسائل پر مکمل اختیار حا صل کرنے کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے مقررین نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم شہید محمد ابرار یوسفزئی کے ادھورے مشن کو ہر حال میں پا پہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں