0

پشاور کے 4 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے خدشے کے باعث 4 مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 4 کی گلی نمبر 2 اور فیز 7 کی گلی نمبر 10 میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ اسی طرح شامی روڈ گلی نمبر 4 اور مسلم آباد یونیورسٹی ٹاون کی گلی نمبر 5 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران یہ علاقے آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں ضروری اشیائے خورد و نوش، میڈیسن و ایمرجنسی سروس کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں