0

بنوں، شمالی وزیرستان میں کھلی کچہری

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے تحصیل سپین وام میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے بجلی کی بحالی,صاف پانی کی فراہمی,سٹرکوں کی پختگی اور دیگر بنیادی مسائل حل کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور,اے ڈی سی شمالی وزیرستان دولت خان,اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی,سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے نومنتخب چیئرمین و مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر ملک لیاقت علی وزیر بھی موجود تھے سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے نومنتخب چیئرمین و مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر ملک لیاقت علی وزیرنے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کوتحصیل سپین وام کی بنیادی مشکلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے مسائل کے حل کیلئے یقین دلاتے ہوئے تحصیل سپین وام کو ایک ایمبولینس اورسول ہسپتال سپین وام کوسٹاف دینے کا اعلان کیا ٹی ایم اے آفس تحصیل سپین وام میں مقامی افرادکو بھرتی کیاجائے گا کرم تنگی ڈیم میں پراجیکٹ مقامی افراد کوبھرتی کیا جائے گا اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کو اندھیروں سے نکالنا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میری اپنی ذمہ داری ہے کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے کہاکہ تحصیل سپین وام میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم چلائی جائے گی پولیس فورس کو وقفے وقفے سے تربیت دی جارہی ہے تحصیل سپین وام کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے اور امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں