0

،ہنگو اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی چرس اور آئس و اسلحہ برآمد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورکزئی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے 46پیکٹ چرس اور 13.6گرام آئس و اسلحہ برآمد کرکے سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے سمگلر چرس اورکزئی سے کوہاٹ یا پشاور سمگل کر رہے تھے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے ضلع اورکزئی میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ کلایہ ملک جانان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تیراہ میدان سے ایک موٹر کار کے ذریعے چر س سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے علاقہ کارغان چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے اعلیٰ کوالٹی 40پیکٹ چرس برآمد کرکے سمگلروں جلیل خان ولد فضل کریم شوکت خان ولد حمید خان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ڈی پی او نے کہا کہ دوسری کاروائی کے دوران سنٹرل اورکزئی سانگڑہ کنڈاؤ میں ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ او تھانہ مشتی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار سے 6پیکٹ چرس برآمد کرکے منشیات فروش بیت اللہ ولد ملوم جان محمد انور ولد یار مر جان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا جبکہ تیسری کاروائی کے دوران ڈی ایس پی اپر اورکزئی دسوار علی سب انسپکٹر سلیمان نے نفری کے ہمراہ ڈبوری بازار میں منشیات فروش رضا بادشاہ ولد سخی بادشاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بغیر لائسنس کے 30بور پستول اور 13.6گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ ضلع اورکزئی کو بہت جلد منشیات فروشوں اور سمگلروں سے پاک کیا جائے گا منشیات فروشوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ضلع اورکزئی ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں