0

باچاخان ائیرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنیوالے 24 مسافرکے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ائیرپورٹ منیجر کے مطابق ابوظہبی سے پشاور آنے والی پرواز پی آئی اے کی پرواز میں 24 مسافروں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کیے۔ابوظہبی سے پشاور آئی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، کورونا ٹیسٹ کی تصدیق سراغ رساں کتوں سے کرائی گئی تھی۔ائیرپورٹ منیجر نے کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا، جہاں کووڈ 19-سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں