0

ہنگو، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا تھانہ صدر اور تھانہ دوابہ کا اچانک دورہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو کے ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان (PSP) کا تھانہ صدر اورتھانہ دوابہ  کا اچانک دورہ*۔دورے کےدوران ڈی پی او نے تھانہ جات کے مختلف حصوں روزنامچہ،رہائشی بیرکس’کوت’مالخانہ’حوالات ودیگرحصوں کامعائنہ کیا۔ڈی پی او نےروزنامچہ’رجسٹرات ودیگرریکارڈ چیک کیا۔ڈی  پی او نےتھانہ جات کےمختلف حصوں کی صفائی  صورتحال کاجائزہ لیااورمحرران کوتھانہ صفائی کےمتعلق مناسب ہدایات جاری کی۔اس موقع پرڈی  پی او نےاہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ’ہلمٹ اورکورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلیےماسک استعمال کریں۔ منشیات فروشی  میں ملوث عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرکےان کےخلاف موثراورکامیاب حکمت عملی اپنائی جائے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنےکےلیےعوام دوست پولیسنگ کوفروغ دیاجائے۔اس موقع پرڈی پی او نے دوابہ حوالات میں بندقیدیوں سےملاقات بھی کی اوران کودرپیش مسائل سنے اوران مسائل کےحل کےلیے متعلقہ اہلکاروں کواحکامات جاری کیے۔دورے کےدوران ڈی پی اونےتھانہ دوابہ میں موجود سائلین سے ملاقات بھی کی اوران سے ان کےمسائل کےبارے میں دریافت کرتے ہوئے اس کےفوری حل کےلیےمحررتھانہ کوہدایت جاری کی۔اس موقع پرڈی پی او نے اہلکاروں پر زوردیا کہ تھانے میں انے والے سائلین کوعزت واحترام دیا جائے اوران کےمسائل فوری طور پر حل کیے جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں