0

مدرسہ جامعہ تدریس القران تھانہ میں ختم القران

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) مدرسہ جامعہ تدریس القران تھانہ میں ختم القران، ناظرہ، ترجمہ حفظ اور خاصہ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد و دستار بندی کے سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے جید علما ئے کرام و نعت خوانان نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف عالم دین المعروف استاد المدرسین مولانا فضل سبحان قادری، مولانا فضل منان، مولانا محمد شعیب، مولانا صاحب داد درویش، مولانا احسان اللہ حسین، ملک محبوب الرحمٰن جامعہ اسلامیہ لاہور،قاری محمد ادریس مہتمم جامعہ ہٰذا اور دیگر علماء نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کی عظمت  پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقریرین نے کہا کہ قرآن دنیا و آخرت کی خیر وبرکت اور کامیابی کا سرچشمہ اور راہ نجات ہے۔ اس موقع پر فارغ اتحصیل طلباء کی دستار بندی کی گئی اور ان میں اسناد اور انعامات سمیت تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں طلباء و طالبات، ان کے والدین،اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں