0

نوشہرہ، تھانہ اضاخیل پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے 33.5  کلوگرام چرس اور 01 کلوگرام افیون برآمد۔ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں اہم مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ضیاء خان SHO اضاخیل نے  بمعہ نفری ناکہ بندی کی تھی۔گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔ایک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹر کار نمبری 308/GTE کی تلاشی لی گئی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 33.5 کلوگرام چرس،01 کلوگرام افیون اور جامہ تلاشی کے دوران ایک پستول برآمد کر لی گئی۔ملزم محمد شہزاد ولد محمد الیاس ساکن روالپنڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کردیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں