0

تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔انہوں نے ہولی فیملی ہسپتا ل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان پر مذاکرات ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمن کا جو بیانیہ ہے وہ ہی تو عمران خان کا بیانیہ ہے، پی ڈی ایم کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک اہم رول پلے کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کے قاتل کی فرانزک رپورٹ مل گئی اور وہ میچ کر گئی، نور مقدم کیس میں والدین سمیت ملزمان کے نام سی سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، محرم الحرام کے حوالے سے لاہور جاؤں گا، وزارت داخلہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی، 40 سال سے لال حویلی پر محرم الحرام کی وجہ سے جلسے کو منسوخ کیا گیا، راولپنڈی کے تاجروں اور دکانداروں سے کہوں گا کہ محرم الحرام کی وجہ سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، این سی او سی نے 20 وینٹی لیٹر دیئے ہیں، ہمیں 15 مزید وینٹی لیٹر چاہئیں۔ جمعہ اور اتوار کو 2 روز کووڈ کی چھٹی نامناسب ہے، اس بارے میں اسد عمر سے بات ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ لوگ پاکستان کو مورد الزام نہ ٹھہرا رہے ہیں، افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ نے انٹرویو دیئے، یہ ہمارے خلاف میڈیا وار کا سلسلہ ہے، یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ہمارے پاس تمام فوٹیج ہیں، ہم نے افغان تفتیشی ٹیم کو سفیر کی بیٹی سے متعلق معاملے سے آگاہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ ایک سال سے جلسے کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں صرف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں، گذشتہ روز پی ڈی ایم کا اجلاس انجم ستائش باہمی کی میٹنگ تھی، پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے تو کچھ نہیں ہونا، تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ وہ جو بھی کرلیں کچھ نہیں ہوگا، الیکشن وقت پر ہوں گے، پہلے وہ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں۔ نواز شریف کی شریان سکڑ رہی ہے اپنے ملک میں آئیں اور بتائیں کیا ہورہا ہے، شہباز شریف نے کوئی اپیل نہیں کی، وہ میڈیا میڈیا کھیلنا چاہتے ہیں، مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ہے انہوں نے اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں