0

ایبٹ آباد کامسٹس یونیورسٹی میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد(نمائندہ مانند)کامسٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ڈائریکٹر امتیاز علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے طفیل معرض وجود میں آیا ہے جس میں ہر طبقے کے لوگوں کی قربانیاں شامل ہیں آزادی کی قدر و قیمت کا ہمیں اندازہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ دور ہم نے نہیں دیکھا جب پاکستان وجود میں آ رہا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب خان کے علاوہ فیکلٹی کے ممبران طلباء و طالبات میں شریک تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب خان نے کہا کہ ہمیں استحکام پاکستان کیلئے مل جل کر اتفاق و اتحاد سے کام کرنا پڑے گا اور اس ملک کی اونر شپ لینی پڑے گی ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے معدنیات جنگلات پانی رنگ برنگ پھل اور سبزیاں اور چار موسم اللہ نے ہمیں دے رکھے ہیں مگر بدقسمتی سے ہم اس ملک کی قدر نہیں کر رہے ہیں اور ہماری نااتفاقیوں کرپشن اقراپروری نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ہمیں اس ملک کو مضبوط کرنے کیلئے اہل دیانتدار قیادت کا انتخاب کرنا پڑے گا تاکہ ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے اس وقت ہمارا ملک اندرونی و بیرونی طور پر مختلف خطرات سے دوچار ہے اور کرونا نے ہمارے ملک کی معشیت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے تمام پاکستانیوں کو کرونا سے بچنے کیلئے ویکسینیشن کروانی ہو گی کرونا سے بچنے کا واحد ویکیسینیشن ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں