0

میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے والدپرصلح کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تحفظات کا اظہار

سرائے نورنگ  (مانند نیوز ڈیسک )چار سال قبل کوہاٹ میں قتل ہونیوالی لکی مروت کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر کی جانب سے مجاہد آفریدی کے خاندان سے صلح کرنے پر سوشل میڈیا پر مشران اور عوام نے  مقتولہ کے والد غلام دستگیر  کی سرزنش کی اور صلح پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جب کہ بعض مشران اور شہریوں نے مروت قومی جرگہ کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کوہاٹ میں ننواتے(جرگہ)میں شرکت نہ کرنے کی مہم چلائی۔تفصیلات کے مطابق’سابق سال قبل لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو مبینہ ملزم مجاہد آفریدی نے رشتہ سے انکار پر قتل کیا اور  ملزم باآثر ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ملک سے باہر بھاگ گیا ۔ جس پر نہ صرف ضلع لکی مروت کے مشران.سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین  اور عوام نے شدید احتجاج کیا بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مختلف سول سوسائٹز اور مختلف پارٹیوں  کی جانب  سے شدید احتجاج شروع ہوا جو بااور ثابت ہوکر مبینہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو انٹر پول کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان منتقل کیا ۔صرف یہی نہیں بلکہ عاصمہ رانی کے قتل کیس میں دہشت گردی کے دفعات شامل کرلئے گئےعدالت کی جانب سے آسمہ رانی کے قتل کے مبینہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پھانسی کی سزا کاحکم دیا جس کے بعد مبینہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان نے گزشتہ روز عاصمہ رانی کے لواحقین سے صلح کے لئے ملک سعدالدین آف لاچی کی قیادت میں تبلیغی مرکز کوہاٹ کے امیر ہیر اعظم شاہ کی ہدایت پر تبلیغی مشران کے وفد بھیجاگیاوفدنے عاصمہ رانی شہید کی قبر پر حاضری،قبرپر دنبہ ذبح کیا،دعا مانگی عاصمہ رانی شہید کےخاندان والوں سے ملاقات،سزائے موت پانے والےمجاہد افریدی کو معاف کر نےکے لئے منت سماجت ،اس موقع پر عاصمہ رانی شہید کے والد غلام دستگیر جنجوعہ،چچاراجہ زربادشاہ ،سابق ضلع ناظم اور پی پی پی لکی مروت کے ضلعی صدر اقبال حسین ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے عاصمہ رانی شہید کے خاندان والوں نے سارا معاملہ مروت قومی جرگہ پر چھوڑ دیا۔گزشتہ روز مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر  نے مجاہد آفریدی کے خاندان سے راضی نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مقتولہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کا چار سال سامنا کیا اور مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو پھانسی تک پہنچانے تک چھین نہیں بیٹھا اور اللہ پاک کے فضل سے عدالت میں سرخرو ہوگیا اب مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ اراضی طے ہوا اور انشاء اللہ آئندہ اتوار کو ننواتے(جرگہ)کی مرکزی تقریب کوہاٹ تبلیغی مرکز میں منعقد ہوگی جس میں تمام مروت قوم کے مشران سے شرکت کی اپیل کی ہے مقتولہ اور ملزم کے خاندانوں کے مابین صلح کی بازگشت کے فوری بعد سوشل میڈیا پر علاقہ مروت کے مشران۔سوسائیٹزاورشہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور شہریوں نے مقتولہ عاصمہ رانی اور مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے مابین صلح کو مروت کی بدنامی قراردیتے ہوئے کہاکہ لکی مروت کے  مشران اور عوام نے شدید احتجاج پر عدالت نے مقتولہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی پھانسی کی سزاء سنادی جب کہ مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے عین موقع پر مقتول کے خاندان سے صلح مروت قوم کی ساری محنت پر پانی پھیردیاہے اور مختلف صارفین کی جانب سے مقتولہ کے والد غلام دستگیر پر شدید تنقید  اور سرزنش کی جب کہ بعض صارفین نے مروت قومی جرگہ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی گئی۔اور مقتولہ کے والد غلام دستگیر کے ساتھ آئندہ کے لئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا لاتعلقی کے اعلان کیاواضح رہے کہ گذشتہ دنوں سے مقتولہ عاصمہ رانی  کے خاندان اور مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان کے مابین صلح کی بازگشت کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی ردعمل کمی کی بجائے مزید بڑھتا جا رہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں