0

ملاکنڈ ڈویژن کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کا اعلان کر دیا

لوئیر دیر (مانند نیوز ڈیسک) فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے 10ستمبر سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کا اعلان کر دیا تمام ٹھیکہ داروں کو سائٹ سے تعمیراتی میٹریل سمیٹنے کی ہدا یت ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز نہ ہونے سے گورنمنٹ کنٹریکٹر دیوا لیہ ہوکر مزید کام جاری رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کی تختیا لگاکر افتتا ح توکرتے ہیں لیکن حکومت سے فنڈز فراہمی میں ناکام رہے ہیں اس حوالے سے گورنمنٹ کنٹریکٹر زلوئر دیر نے سی این ڈبلیوآفس سے احتجاجی جلوس نکال کر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا ٹھیکہ داروں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بینرز اٹھا رکھے تھے ا حتجا جی مظاہرہ سے گورنمنٹ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر انجنئیر اکرام اللہ خان جنرل سیکرٹری عمران ٹاکور، اخون زادہ نصیب اللہ، ظا ہر شاہ، صاحب اللہ ایڈوکیٹ، زرنصیب خان، احمد جان، ضیا ء الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیا بی سے ملاکنڈ ڈویژ ن کے گور نمنٹ کنٹریکٹر ز کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اورٹھیکہ دار برادری دیوا لیہ ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ ایک کروڑ 70لاکھ کے منصوبہ میں انہیں صرف 70لاکھ روپے دئے گئے ہیں جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے اگر اسی رفتار سے ٹھیکہ دار ں کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا تو ترقیاتی منصبوں کی تکمیل میں کئی سال لگیں گے انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ نا انصا فی بند کی جائے لوئر دیر کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے 15 ملین جا ری کئے گئے جبکہ ضلع سوات کو 80 ملین، بونیر کو 45 ملین اور ملاکنڈ کو 40 ملین فراہم کرکے لوئر دیر کے ٹھیکداروں کا استحصال کیا گیا ہے نھوں نے کہا کہ گور نمنٹ کنٹریکٹرز نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اپنی جمع پونجی خرچ کرچکے ہیں جبکہ مو جودہ حالات اور فنڈز کی عدم دستیابی سے وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور کیپرا ٹیکس سمیت ہر قسم کی ٹیکس سے مستثنی ٰ ہے لیکن اس کے باجود ٹھیکہ داروں سے ٹیکس لیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ پی سی ون میں ا یسکا لیشن کو شامل کیا جائے، فارم فیس کو ختم کیا جائے اور تما م ترقیاتی اسکیموں میں فنڈز فراہم کیا جائے، سریا، سیمنٹ او ر پائپ کو ایم آر ایس کے بجائے مارکیٹ ریٹ دیا جائے انھوں نے کہا کہ جس منصوبوں میں پچاس فیصد فنڈز نہ تو انہیں ٹینڈر نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ فری کوا لفکیشن کا خاتمہ اور ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی بے جا مدا خلت بند کی جائے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ٹھیکہ داروں کو زلیل اور خوار کیا گیا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن کے صوبائی اور مرکزی قا ئدین کو ملا قات کے لئے بھی وقت نہیں دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مسائل مشکلات ان کے سامنے رکھیں انھوں نے کہا فنڈز کی فراہمی تک ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر گور نمنٹ کنٹریکٹرز کا ترقیاتی منصوبوں سے اور ٹنیڈرز سے بائیکا ٹ جاری رہیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں