0

فاٹاانضمام کے بعد جبراً ریٹائرڈمنٹ ظلم ہیں انصاف نہ ملنے تک پولیو سے بائیکات کا اعلان کرتے ہیں۔

ضلع خیبر ( مانند نیوز ڈیسک )سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ خاصہ داروں صوبیدارمحمد عالم،فضل خالق،سیف اللہ ودیگر نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے ایک سو اہلکاروں کو انضمام کے بعد جبراًریٹائرڈ کیا گیا ہیں جنہیں پنشن دیا گیا ہے نہ ہی ان کی جگہ ان کے بچے بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ انضمام کے بعد ضلع اورکزئی کے 269 اہلکاروں کو پنشن دیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ عدالت نے ریٹائرڈ اہلکاروں کے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام بالا نوٹس لیں کیونکہ ریٹائرڈ خاصہ دار فورس کے اہلکار فاقوں پر مجبور ہیں،بچوں کی تعلیم ادھوری چھوڑ گئے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے سخت حالات میں ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں انہوں نے اس سے پہلے بھی اپنی آواز حکام بالا تک پہنچائی ہے لیکن تاحال اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے اس لئے اب سے پولیو سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور تب تک بائیکاٹ رہے گا جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کرتے۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ اپنے احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک بڑھانے اور احتجاجی دھرنا کیمپ لگانے پر مجبورہوجائے گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں