0

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پرمشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، فواد چوہدری

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے خواتین اراکین صوبائی اسمبلی سمیرا احمد اور سعدیہ سہیل نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر ذاتی پسند کے منصوبوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں 52 میاواکی اربن فارسٹ لگا رہی ہے، شاہدرہ میں ٹربو رانڈ اباٹ بنا کر ٹریفک کا مسئلہ حل کریں گے، لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے، کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے،خواتین کو با اختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔سمیرا احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتہائی محنت کے ساتھ صوبے کو آگے لے کر جا رہے ہیں، آپ اراکین اسمبلی کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔ سعدیہ سہیل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب میں آپ جیسا وزیراعلیٰ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں