0

امریکا، یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امر یکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعض  زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا، پولیس نے دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز کے لیے کلاسیں منسوخ کر دی ہیں، اسی کیمپس میں ایک ہفتے میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں