0

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،3 دہشتگرد ہلاک

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ہلاک کردیا۔ہلاک ہونیوالے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے۔ پاکپتن میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکیا۔ دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کے قبضے سے1100 گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے غفار کو گرفتار کیا۔گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا، دہشتگرد کے قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے  ملتان  سے کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتارکیا۔ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔mk

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں