0

ملاکنڈ میں نجی سکولز کے طلبا کے مابین نعت خوانی اور سیرت النبیﷺپر تقریری مقابلوں کا انعقاد

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ اورپرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے عشرہ رحمت العالمینﷺ کی مناسبت سے نجی سکولز کے طلبا کے مابین نعت خوانی اور سیرت النبیﷺپر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیانعت میں اکسفرڈ اکیڈمی نے پہلی دانش سکول کے عبید اللہ نے دوسری جبکہ مونٹسوری سکول درگئی کی فا طمہ رحمن نے تیسری پوزیشن حا صل کی اسی طر ح تقریر ی مقابلے میں ایس پی ایس کے احتشام نے پہلی جنا ح ماڈل سکول درگئی کی منا حل نے دوسری اور صفہ ماڈل سکول کی نایاب نے تیسری پوزیشن حا صل کی تقریب کے مہمان خصو صی ڈی سی الطاف احمد شیخ تھے جبکہ میزبا نی کے فرائض پین کے صوبائی صدر ممبر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی امجدعلی شاہ اور پرنسپل ایس پی ایس ثناء اللہ خان نے انجام دیئے پی ایس آر اے کی ڈائریکٹر انیلہ فہیم ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد اسحاق  نے بھی تقریب سے خطاب کیاضلعی انتظامی و سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اساتذہ طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی سی اور دیگر مہمانوں نے طلبا میں انعامات تقسیم کئے جبکہ آرگنائزر کے جانب سے مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز دی گئیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں