0

سعودی عرب اور امریکہ کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں شروع

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور امریکہ کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔گذشتہ عرصے میں ان مشقوں کے ضمن میں متعدد مشترکہ تربیت کے ادوار منعقد ہوئے۔ ان میں عمارتوں والے علاقوں میں لڑائی، عمارتوں پر دھاوا، ساحلوں کی صورت حال جاننے کی تربیت اور بارودی سرنگوں کی صفائی شامل ہے۔علاوہ ازیں مشقوں میں شریک فورسز نے سمندر کے بیچ اتارے جانے کی تربیت بھی انجام دی۔ اس دوران میں شریک اہل کاروں نے مکمل پیشہ ورانہ طور پر تیاری کے اعلی معیار کا مظاہرہ کیا۔اسی طرح مشقوں کے ذیل میں مختلف بحری اور تزویراتی شعبوں میں توسیعی لیکچروں کا بھی انعقاد ہوا۔ان مشقوں کا مقصد شریک فورسز میں قیادت اور لڑائی کے تجربے کو بڑھانا ہے تا کہ عسکری اہلیت کی سطح کو بڑھانے میں سمندری عسکری کام کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں مختلف بحری کارروائیوں میں عسکری مہارتوں اور تجربوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں