0

ایبٹ آباد میں فیس بک لائیو کھلی کچہری

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور انکے حل کے لیے محکمہ جات کے سربراہان کو حل کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے  آج بروز بدھ فیس بک لائیو کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے، سوالات کے جوابات دیے۔ فیس بک اور گوگل فارم کے زریعے موصول مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو عملدرآمد یقینی بنانے اور رپورٹ کی ہدایات بھی جاری کیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں