0

سوات میں محمدزادہ کے قتل کے خلاف خیبرپختونخوا امن جرگہ کے احتجاجی مظاہرہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات محمدزادہ کے قتل کے خلاف مینگورہ نشاط چوک میں خیبر پختونخوا امن جرگہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ٗ امن جرگہ کے زیراہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ٗ واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور قرارواقعی سزادینے کامطالبہ، اگر اصل قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر چارسدہ، پشاور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، تفصیلات کے مطابق پختونخوا امن جرگہ کے زیراہتمام نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے کتبے اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر سخاکوٹ کے سماجی کارکن اورمنشیات کے خلاف سرگرم عمل محمدزادہ کے قتل کی مذمت کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا امن جرگہ کے مرکزی چیئرمین سید کمال شاہ باچہ، ڈویژنل چیئرمین رحمت دین صدیقی، تحصیل صدر بخت نواز چموٹ، حسن زیب، شیراز ننگیال،مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد شاہی دوران خان، برکت علی خان، ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحا ج زاہد خان اور دیگر نے کہا کہ محمدزادہ شہید کے قتل کی جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اورانہیں قرارواقعی سزادینے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر پشاور، چارسدہ اور دیگر بڑے شہروں کے علاوہ اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں