0

جمرود، ہم محب وطن پاکستانی ہیں، ہماری زمین ایف سی سے واگزار کی جائے، پریس کانفرنس

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوکی خیل کے قبیلہ کھٹیا خیل کے عمائدین حاجی ملک گلاس خان، حاجی شباب حسین،ارشاد خان،گل وزیر، عبدالجلیل اور نورمحمد خان سمیت دیگر نے کہا کہ جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ہماری زمین پر ایف سی نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بسے میں ہماری 12سو جرب زمین ہیں جس پر 13سال پہلے ایف سی نے قبضہ کیا ہواہے جس پراس وقت قبیلہ کھٹیاخیل نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس وقت کی حکومت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کمیشن بنانے کا وعدہ کیا لیکن اس کمیشن کا کچھ پتا ہی نہیں چلا۔ضلع خیبرکی انتظامیہ بھی اس کے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں جبکہ منتخب نمائندوں نے اس مد میں کوئی تعاون نہیں کیا اور ایف سی والوں نے 54جرب کا دعوہ کیا ہے جبکہ ان کا ایگریمنٹ بھی ہمارے ساتھ موجودہے لیکن اس کے باوجود ایف سی والوں نے 12سو جرب زمین پر دیوار تعمیرکرکے قبضہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مشران نے اس ملک کی آزادی سے لیکر اب تک حفاظت کی ہے اور اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں لیکن ہمیں ہماری قربانیوں کا صلہ دینے کے بجائے ہمارے زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے جو کہ سراسرنا انصافی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک ہمارامطالبہ پورا نہیں ہوتا اس وقت تک تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب احتجاجی کیمپ لگائینگے جبکہ بلدیاتی انتخابات اور پولیو سے بھی بائیکاٹ کیا جائیگا۔انھوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور کور کمانڈر پشاور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمین ایف سی سے واگزار کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں