0

عدالت نے پاراچنار لائبریری کی عمارت کے اندر تعمراتی کام روکھنے کیلئے سٹئے آرڈر دے دیا

پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ  شیراز خان کی عدالت میں مظہر طوری مجاہد طوری صابر بنگش اور دیگر شہریوں نے وکیل محمود طوری کے ذریعے عدالت میں لائبریری میں تعمیراتی کام کے خلاف کیس داخل کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاراچنار شہر میں کئی دہائیوں سے لائبریری قائم ہے جس میں نایاب کتب موجود ہیں اور ضلعی انتظامیہ لائبریری کے عمارت کے اندر تعمیرات کرنا چاہے رہی ہے جس سے لائبریری کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس پیش ہوئے۔ پیشی کے دوران جج شیراز خان نے اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کو کہا کہ عوام کی طرف سے لائبریری پر جو دعوا دائر کی ہے کہ یہ پبلک لائبریری ہے اس کو ایک دفتر اور رہائشی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے آپ 5 جنوری تک کام بھی بند کریں اور 5 جنوری پر سول مجسٹریٹ جوڈیشری جج کو اس حوالے سے کمنٹس اور رائے (جواب دعوا ) بھی کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں