0

نوشہرہ کینٹ، صدیق پلازہ میں نامعلوم چوروں نے موبائل دوکان میں جھاڑو پھیر دی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کینٹ کے عقب میں واقع صدیق پلازہ میں نامعلوم چوروں نے موبائل دوکان میں جھاڑو پھیر دی، نامعلوم چور لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل سیٹ اور نقدی لیکر فرار نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واقعات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کینٹ سے چند گز کے فاصلے پر واقع صدیق پلازہ میں موبائل دوکان مالک حمزہ نامی نوجوان نے بتایا کہ میں نے حسب معمول شام کو اپنی دوکان بند کر کے گھر چلا گیا اعلیٰ الصبح مجھے پلازے کے چوکیدارنے اطلاع دی کہ رات کو تمہاری دوکان کھلی تھی میں اپنا تالہ لگا کر بند کر دی مجھے اطلاع ملتے ہی پہنچا اور دیکھا تو میری دوکان میں نامعلوم چوروں نے جھاڑو پھیر کر میری دوکان میں پڑے تقریباً 36لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ اوراسی طرح نقدی لے اڑے تھے،نوشہرہ کینٹ پولیس نے دوکان مالک کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں