0

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر تباہ

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں میڈیکل ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا، شیرخوار بچہ اورعملے کے ارکان محفوظ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں فنی خرابی کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ اسے زمین تک لانے میں کامیاب رہا۔پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہیلی کاپٹر زمین سے زور سے نہیں ٹکرایا جس کے باعث چاروں جانیں بچ گئیں۔ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد کو شدید چوٹیں نہیں آئیں، ہیلی کاپٹر میں بیمار شیر خوار بچے کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں