0

نوشہرہ ، پاسپورٹ آفس کے جنریٹر کی خرابی سائلین کے لئے وبال جان بن گئی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ریجنل پاسپورٹ آفسکے جنریٹر کی خرابی پاسپورٹ آفس آنے والے سائلین کے لئے وبال جان بن گئی سائلین کو شدید دشواریوں کا سامناتفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں گزشتہ ایک ماہ سے محکمہ واپڈا کی کمپنی پیسکو نوشہرہ کینٹ شاخ تراشی کے لئے بجلی بند کرنے کیلئے پرمٹ لیکر بجلی بند کرتی ہے جس سے نوشہرہ کینٹ بھر میں بجلی بند رہتی ہے گذشتہ روز ریجنل پاسپورٹ آفس میں بھی بجلی بند ہونے کی وجہ سائلین کو اس وقت شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جب بجلی بھی بند تھی اور مذکورہ پاسپورٹ آفس کا جنریٹر بھی خراب تھا اور تو اور آفس میں یو پی ایس کی بھی کوئی خاطر خواہ بندوبست نہ تھا جس سے نوشہرہ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کو نہ صرف پاسپورٹ بنوانے بلکہ اپنے پاسپورٹ کی وصولی میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا نوشہرہ کے عوام اور موقعہ پر موجود سائلین اکرام، رمضان علی، ساجد، حاجی ظہور احمد، اور دیگر نے وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوشہرہ ریجنل پاسپورٹ آفس کو جنریٹر، یو پی ایس اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں